سابق نیول چیف افتخار سروہی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986ء تا 1988ء پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988ء تا 1991ء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے، وہ 1955ء میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔ 1965 اور ء1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے
راولپنڈی:نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس واقعے کے بعد دیگر مسافروں نے امیگریشن عملے کے رویے اور غیرضروری تاخیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی تاہم بعد ازاں امیگریشن پراسس دوبارہ شروع کیے جانے پر حالات معمول پر آ گئے۔