خیبرپختونخوا میں موسم سرد، دیرمیں پارہ منفی ایک تک گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسم سرد سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، پارہ چنارمیں منفی 2 اور مالم جبہ منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ، کاکول میں صفر، چترال ایک ڈگری اور ڈیرہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
ملک کے میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ سورج کی تپش میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور دادو میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جہاں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے سمندری ہواؤں کا سہارا لیا، لیکن ہیٹ ویو کا اثر ہنوز برقرار ہے۔ پنجاب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ ساہیوال میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرمی کا راج ہے۔ حالیہ بارش اور ژالہ باری کے باوجود موسم ایک بار پھر سخت گرم ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران ہیٹ ویو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔