نیوزی لینڈ نے دوسری سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ  اسکور کرنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑا، کیویز نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بناکر کینگروز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میچ میں کیویز کی جانب سے ریچن رویندرا نے 108 رنز بنائے، کین ولیمسن نے 102رنزکی اننگزکھیلی۔

اس سے قبل رواں چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا 351 کا اسکور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا، انگلش ٹیم کے اس ٹارگٹ کو عبور کرکے آسٹریلیا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا، آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل 2004: دی اوول میں نیوزی لینڈ نے امریکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے، اس کے علاوہ اوول میں ہی  2017 میں  پاکستان نے روایتی حریف بھات کے خلاف 338 بنائے تھے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران سب سے زیادہ اسکور 397 تھا جو بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کیا تھا، آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2003 میں بھارت کے خلاف 359/2 ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ ا سٹریلیا لینڈ نے کے خلاف

پڑھیں:

سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر

— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

عدالت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت 11 اگست کو مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ نے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔

بعد ازاں، سندھ حکومت نے بھرتیوں کا معاملہ از سرنو شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
  • سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
  • ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان
  • سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار
  • ہم نے ایران کیخلاف اسٹریٹجک گفتگو شروع کر رکھی ہے، غاصب صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ کی اف
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس 9 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا
  • ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی