کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔
ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف سے حارث رؤف کی بیک ڈور سے چیمبر کے م لاقات
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
میلبرن:آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ میں مائیکل سلیٹر کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق کرکٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔
بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم