جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔
جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔
قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
300مزیدپڑھیں: یونٹ تک فری بجلی : بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-1
نیو یارک (آن لائن) بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر؎ رساں ادارے کے مطابق خالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ آج قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نڑاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔ اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ قونصلیٹ خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر جاسوسی اور نگرانی کر رہا ہے۔