کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک بھائی جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔
دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔