پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں کا اعلان جلد ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگوں کو واپس لاکربسانا اس وقت کی سیاسی قیادت کا فیصلہ تھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صحت، تعلیم ،نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف حکومت خیبرپختونخوا سے تعاون کے لیے تیار ہیں، عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں کانٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اب تک کیوں بہتر نہ ہوسکا؟ پشاور میں سیف سٹی کیوں نہیں لگ سکا؟
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 11سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی معلومات ممالک شیئر کرتے ہیں، دہشت گردی کسی ملک کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے کہا
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے اور اس بارے میں کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ27 جولائی کو برابری کے حق اور عوامی نمائندگی کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے منتخب ہونے والے نمائندے کشمیری عوام کے حقوق اور مستقبل کے فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جبکہ دیگر مراحل اگست کے پہلے عشرے میں مکمل کیے جائیں گے۔