یہ ثابت کریں کہ ہم نے سنجیدگی نہیں دکھائی، نعیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ ہم کیسے سیریس نہیں ہو رہے؟، یہ ثابت کریں کہ ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینے اور کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عون عباس بپی کو کس نے اٹھایا؟، نامعلوم لوگ اٹھا کر لے گئے، جب بھی احتجاج ہوتا ہے نامعلوم میرے گھر آجاتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے میں بتاؤں کہ یہ مسئلہ میری رائے میں کیا ہے اورکیسے شروع ہوا، اصل میں ہماری افغان پالیسی پہلے دن سے ہی ناقص رہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف صاحب کے زمانے میں ہم نے ملٹری کورٹس تک بنائیں جو مناسب کام نہ تھا۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ جو پنجوتا صاحب نے گفتگو کی تو اس کے ذمے دارچوہدری صاحب آپ اور میں ہیں، یعنی عام آدمی ہے، یہ سیاسی جماعتیں توخطا سے پاک ہیں، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو ساری وہ حرکتیں کرتے ہیں جو پنجوتا صاحب کے ساتھ آج ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی جتنی مرضی مقبول ہو جائے سیاسی طور پر تنہائی کے فیصلے کر رہی ہے، ان کی لیڈرشپ جتنی بھی ہے وہ جیل میں جا کر اللہ جانے کیا کرتی ہے ، عمران خان کو سچائی نہیں بتا رہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔