استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی ( نیوزڈیسک) سابق مشیر برائے بحری امور و سابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے
سینئر سیاستدان محمود مولوی کا نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہاہے ،نئی سیاسی جماعت کے حوالے سےمحمود مولوی کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی آئندہ چند دنوں میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہے
محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اس قبل استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے
انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔
ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری،انکوائری کمیٹیز میں طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: استحکام پاکستان پارٹی نئی سیاسی جماعت محمود مولوی جماعت کے
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔