کینیڈا، میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کیلئے مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹیرف آزاد تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی کینیڈ ا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نہیں لگے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میکسیکو کی
پڑھیں:
’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 روز تک پٹرول پمپوں کی ہڑتال کی کال واپس لے لی جس کے بعد پٹرول پمپس کھل گئے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام میں نظرثانی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ رد وبدل کا طریقہ کار فی الحال روکا جا رہا ہے جب کہ حکومت پرافٹ مارجن پر سمری بھی 15 روز میں جاری کرے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات پر آمادگی کے بعد 15 روز تک شٹ ڈاؤن کی کال واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردو بدل کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے بعد کل سے پٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان