کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تینوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیاتو احتجاجاًاجلاس کی صدارت نہیں کروں گا،ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کررکھے ہیں تاہم پنجاب حکومت انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے سے انکاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ گرفتار سینیٹر پنجاب حکومت

پڑھیں:

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے روس اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں روسی سپیکر کی قیادت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی بنائے گی اور عالمی امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائے گی۔ روسی سپیکر نے یقین دلایا کہ کانفرنس میں روس کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی ہوگی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • پی ٹی آئی کےسینئٹرز کے استعفے پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے
  • کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا