اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ (بروز پیر) سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔
ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس 11 مارچ (بروز منگل) دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔

نومئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے پارلیمنٹ کا مشترکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے صدر مملکت

پڑھیں:

شاندانہ گلزار کے محافظ سے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی

فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے محافظ سے راولپنڈی پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔

راولپنڈی پولیس نے شاندانہ گلزار کو داہگل ناکے پر روک لیا اور اُن کے محافظ سے کلاشنکوف برآمد کی، جسے بعدازاں قبضے میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر مملکت
  • قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کی آواز ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
  • بھارتی اقدامات سے خطہ غیر مستحکم ہو چکا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
  • پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • کینالز منصوبہ: پی پی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • شاندانہ گلزار کے محافظ سے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی