بہاولنگر: کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ضلع بہاولنگر کے علاقے بسم اللّٰہ چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔