کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لٹر کی کمی ہونے والی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.
حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعدپٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کی کمی ہو گی تاہم ایسا اس لئے ممکن نہیں ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے اثرات پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر 2 ماہ بعد اثرانداز ہوتے ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ممکن ہے، زیادہ کمی آئندہ ماہ سے ہو سکے گی۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 مارچ کی شب کرے گی۔
سال 2024 میں عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91. 17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل رہی۔ سال کے آغاز میں 73.58 ڈالر فی بیرل جبکہ آج بھی قیمت 73.58 ڈالر فی بیرل ہے۔
سال 2021 کے ماہ اگست میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، اس وقت پاکستان میں ڈالر کا ریٹ 163 روپے تھا اورپٹرول کی قیمت 119 روپے فی لٹر تھی، اس وقت ایک مرتبہ پھر سے خام تیل کی قیمت 69.50 ہوگئی ہے تاہم ڈالر کی قیمت 280 روپے اور پٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لٹر ہے۔
اگر اس وقت اور موجودہ وقت کے ڈالر کے ریٹ کا جائزہ لیا جائے تو خام تیل کی قیمت کے مطابق اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لٹر ہونی چاہئے تاہم اس وقت حکومت پٹرول کی فروخت پر 60 روپے فی لیٹرپٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاق کا خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ، پرویز خٹک کو مشیرداخلہ داخلہ بنا کر پشاور بھیج دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عالمی منڈی میں خام تیل کی میں خام تیل کی قیمت پٹرول کی قیمت میں ڈالر فی بیرل روپے فی لٹر کی قیمتوں کی کمی کمی کے
پڑھیں:
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر 14 ارب 47کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں باہمی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک، تجارت وسرمایہ کاری تعاون پر اتفاق، امریکا کے ساتھ باہمی تجارت بڑھنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے دسمبر میں قرضوں کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔