پرانا آئی فون دو اور نیالےجاؤ،ایپل نےنئی سکیم متعارف کروادی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔مرسینٹائل کے مطابق 7 مارچ سے صارفین اپنے پرانے آئی فونز دے کر بقیہ قیمت کا فرق ادا کرتے ہوئے نئے آئی فونز خرید سکیں گے۔پاکستان میں موجود آئی فون صارفین کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی شرائط یہ ہیں کہ ان کے فونز پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہوں، فون کا ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہو، فون مکمل طور پر فعال حالت میں ہو اور کبھی رپیئر نہ ہوا ہو۔ساتھ ہی ساتھ صارف کے پاس ان کے آئی فون کا باکس موجود ہونا ضروری ہے جس پر فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی درج ہو۔واضح رہے مرسینٹائل صارفین کے پرانے آئی فونز کی قیمت کا تخمینہ فون کی حالت سے لگائے گا اور فونز کی کوئی طہ شدہ قیمت نہیں رکھی جائے گی۔اکثر صارفین اپنا آئی فون اپ گریڈ کرنے کے لیے پرانا فون مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں، تاہم مرسینٹائل اب یہ سہولت خود بھی مہیا کر رہا ہے۔مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر نظر ڈالی جائے تو پی ٹی اے سے تصدیق شدہ آئی فون 15 اور 14 سیریز کی قیمت کچھ یوں ہوسکتی ہے۔
آئی فون ایکسچینج آفر کے لیے مرسینٹائل نے پاکستانی ٹیلی کوم کمپنی جیز سے شراکت کی ہے اور یہ سہولت جیز کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایکسپیرینس سینٹرز سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی فون
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔