چیمپیئنزٹرافی فائنل؛ کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی پرقید و بھاری جرمانے کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
DUBAI:
اتوار ( 9 مارچ ) کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کو کھیلوں کے قوانین کی خلا ف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں ایک سے تین ماہ تک قید یا پانچ ہزار سے 30 ہزار درہم ( تین لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے ) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے تاکہ وہ کھیل کے مقابلوں کے دوران قوانین کی پابندی کردیں۔
واضح رہے کہ اتوار (9 مارچ ) کو دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے، اس سے قبل شائقین کو جوش جذبات میں قانون کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیےدبئی پولیس نے یہ وارننگ جاری کی ہے۔
کھیل کے میدانوں میں میچ کے دوران شائقین کے گراؤنڈ میں گھس آنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حال ہی میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پیش آیا، جہاں ایک شخص بھارت کی فتح کے بعد میدان میں گھس آیا تھا جسے سیکیورٹی نے حراست میں لے لیا تھا۔
دبئی پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ایسے کسی ناخوشگوار واقعے یا مداخلت کے سدباب کے لیے شائقین کرکٹ کو پہلے ہی خبردار کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی دبئی پولیس نے قوانین کی
پڑھیں:
سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔
وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور فاروق عثمان شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔
یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔