رمضان کا مہینہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
شرجیل میمن : فوٹو فائل
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، جیل سے رہائی ملے مگر ساتھ عقل بھی دے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ہیں، یہی ہمارا اصولی موقف ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے، آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے نظام بنا رہے ہیں، جو صحافی فرائض کی انجام دہی میں زخمی ہو، پیپلز پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، صحافیوں کی تمام تنظیمیں آپس میں متحد ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان کے بعد رات گئے پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھا دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور:سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔