افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہپ بھی پڑھیں: 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔
اپنے بیان میں وزارت داخلہ نےافغان سٹیزن کارڈہولڈرز کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے اور یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائےگا۔
مزید پڑھیے: افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائےگا اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست کے طورپر اپنے وعدے پورے کررہا ہے لہٰذا غیرملکیوں پر بھی واجب ہے کہ وہ پاکستان میں قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز افغان شہری افغان شہریوں کا انخلا غیر قانونی رہائش پذیر افغان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز افغان شہری افغان شہریوں کا انخلا غیر قانونی رہائش پذیر افغان افغان سٹیزن وزارت داخلہ کے لیے
پڑھیں:
میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں
*لاہور بورڈ*
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری
محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی
*راولپنڈی بورڈ*
محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا
سعد خان 1172 نمبر
ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے
*فیصل آباد بورڈ*
محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے
ماہم ممتاز 1187
میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں
*ملتان بورڈ*
ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
حسینہ فاطمہ 1188 نمبر
اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_