وزیراعظم کا سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر رفعت حسین کی وفات پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامور محقق اورسینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر سید رفعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رفعت حسین کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک بہترین صحافی و محقق سے محروم ہو گئی۔
وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اظہار تعزیت ڈاکٹر رفعت حسین وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار تعزیت ڈاکٹر رفعت حسین وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔