ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بیان کے مطابق سخت مالی دباؤ کے باوجود زیر علاج تقریباً 450 مریضوں کو مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رہے گا۔ تاہم بجٹ کی کمی کے باعث 12 فروری 2025ء سے نئے مریضوں کے اندراج کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی کے حوالے سے محکمہ صحت گلگت بلتستان نے وضاحت جاری کر دی۔ ایک بیان میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں گردش کرنے والی ان خبروں کی وضاحت کرنا چاہتا ہے، جن میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ گلگت بلتستان حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے، جو غریب مریضوں کو زندگی بچانے والی طبی سہولیات فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس فنڈ کا قیام 2020ء سے لے کر اب تک، 1300 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، جن میں جگر اور گردے کی پیوندکاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کینسر اور دل کے علاج شامل ہیں۔ اب تک اس پروگرام کے تحت 84 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ بیان کے مطابق مالی سال 2024-25ء کے دوران اب تک تقریباً 325 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ اسپتالوں کو 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
تاہم، مریضوں کی بڑی تعداد اور مہنگے علاج کی وجہ سے یہ فنڈ اس وقت 25 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے نئے مریضوں کو قبول کرنا عارضی طور پر ممکن نہیں ہے۔ محکمہ صحت واضح کرنا چاہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ زیر علاج مریضوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ سخت مالی دباؤ کے باوجود زیر علاج تقریباً 450 مریضوں کو مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رہے گا۔ تاہم بجٹ کی کمی کے باعث 12 فروری 2025ء سے نئے مریضوں کے اندراج کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم گلگت بلتستان حکومت اس فنڈ کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور نئے مریضوں کے علاج کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز کے حصول کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ درست معلومات کے لیے سرکاری بیانات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ محکمہ صحت صورتحال کی بہتری کے مطابق بروقت اپڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان مریضوں کو کے مطابق علاج کی گیا ہے
پڑھیں:
افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیان میں حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اپنی حکومت کے اندرونی مسائل معاشی دباو اور سیاسی خلفشاریوں اور چالاکیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا وطیرہ پھر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لئے افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔