خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا قوم کے مفاد میں ہے: صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے۔
یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مساوی حقوق دینے والے معاشرے زیادہ خوش حال اور پُرامن ہوتے ہیں، آج کا دن خواتین کی استقامت اور کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر خاتون کو مساوی حقوق اور مواقع تک رسائی دینا ضروری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور مساوی اجرت دی جائے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی اقدامات کیے ہیں، خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتیں اور ہیلپ لائنز قائم کی گئیں۔
آصف زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے اقدامات کیے گئے، معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کے لیے پالیسیوں پر کام جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آج کے دن ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کریں، پاکستان آئینی دفعات، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پرُعزم ہے، پاکستان نے سیاست، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زرداری نے کہا ہے کہ اقدامات کی میں خواتین خواتین کے خواتین کی خواتین کو کے لیے
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔
بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48...
اس واقعے کے ایک روز بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48 گھنٹے میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت دیے گئے ویزے بند کردیے گئے، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کردی گئی، پاکستانیوں کو ویزہ نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں۔