بلوچستان: محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں پڑے پڑے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان نے 2 سال قبل گندم کی 10 لاکھ بوری زمینداروں سے خرید کر سٹاک کیں تاکہ گندم کی کمی کی صورت میں فلور ملزمالکان کو دی جاسکے۔
تاہم گزشتہ سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹا اور گندم وافر مقدار میں موجود رہا، اب بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں 8 لاکھ بوریاں گندم موجود ہے اور محکمہ خوراک کے گوداموں میں بہتر سہولیات نہ ہونے سے یہ گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت کردی ہے مگر 2 سال قبل خریدی گئی گندم کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہونے کی وجہ سے محکمہ خوراک کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
سندھ حکومت نے ایس ایس پی حیدرآبادکا تبادلہ کرکے وکلا کا تنازع ختم کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔