میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطا ب میں کہا ہے کہ لوگ چاہتے تھے اس گراؤنڈ کو بہتر بنایا جائے بچے کھیلتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گراؤنڈ میں جو لوگ فٹبال کھیلتے ہیں ان کے لیے ڈریسنگ روم بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔
شہر میں آئندہ آنے والے دِنوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کے ایم سی نے ہر یو سی کے لیے 2، 2 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے آر او پلانٹ کو بھی ٹھیک کریں گے۔
شہر کے دیگر علاقوں میں کھیل کی سہولتوں کے حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ابراہیم حیدری، گزری اور لانڈھی میں گراؤنڈ بنائے گئے ہیں، جبکہ مدنی گراؤنڈ کو فٹبال اور کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے ماری پور کی 11 یوسیز میں کام ہو گا، ماری پور کا روڈ پیپلز پارٹی نے بنایا کسی اور جماعت نےنہیں بنایا۔
شہر میں پانی اور نکاسی آب کے حوالے سے میئر کراچی نے بتایا ہے کہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ پانی کی لائن کے مسئلے کے حل کے لیے بھی وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی کے حوالے سے کہا ہے کہ ماری پور نے بتایا وہاب نے گراو نڈ کے لیے
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیکپول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیکپول نے 1966 میں انگلینڈ کے خلاف بطور مڈل آرڈر بیٹر کیریئر کا آغاز کیا۔
43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سات سینچریاں اسکور کیں اور 207 رنز کا بہترین انفرادی اسکور 1970 میں گابا کے میدان میں انگلینڈ کے میدان میں بنایا۔
انہوں نے اپنا آخری میچ 1974 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جہاں انہوں نے دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہو کر پیئر بنایا۔