اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء، غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ویمن پولیس اسٹیشن اور ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن دونوں بڑی مستعدی سے کام کررہے ہیں، ان پولیس اسٹیشنز میں خواتین شہریوں کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جاتا ہے، اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مرد اہلکاروں سے کم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین پولیس اہلکاروں کو فرائض کے لیے بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں، معاشرتی ترقی کے لیے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خواتین پولیس تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں، خواتین پولیس اہلکاروں کا لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 march Islamabad Police women day.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس میں جی اسلام
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔