Jang News:
2025-04-25@08:44:02 GMT

آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، اس پارٹی نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی۔

گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نکالا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی آج تعریف کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کو استحکام دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی کی، پی ٹی آئی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے ایک اینٹ نہیں لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کا سفر روکا، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل

پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر انہیں کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ماہرہ خان سے ملتا ہے۔

حال ہی میں سنیتا مارشل ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان اشنا شاہ نے سنیتا مارشل کی اداکارہ ماہرہ خان سے مشابہت پر سوال کیا۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جس پر سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ماہرہ سے ملتی ہوں۔

اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کے ہونٹ ماہرہ خان سے ملتے ہیں جو خوبصورت ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ بڑے ہیں شاید اسی لیے ماہرہ جیسی لگتی ہوں۔ 

 

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینک حکام سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی معیشت پر مثبت تاثر اجاگر
  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • بھارت ہمیشہ خود ہی مدعی، خود ہی گواہ اور جج بن جاتا ہے
  • آج پاکستان نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا، عطا تارڑ
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • ’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ