سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن ، 3 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 مارچ 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا۔
(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مئوثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدددہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی پر ان کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز نے
پڑھیں:
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
نئی دلی: بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔
خیال رہےکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے باعد جاری کیا گیا ہے۔
سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔