ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔