نواز شریف کا سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر خط
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔
نواز شریف نے زاہد خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: منتخب 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔
7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔
ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔