ویب ڈیسک : 30 کروڑ روپے کی تقسیم کیلئے 80 گاڑیاں رکھنے والے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےکی تقسیم کیلئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں اور پچھلے 2 سالوں سےمستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ زکو ۃ کروڑ روپے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔