خیبر پختونخوا : سکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں کارروائی ،3 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ ک مطابق 8 سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ضلع ٹانک میں

پڑھیں:

محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پانچ دہشتگرد ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی.

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا.

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ 

بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے