شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن سگے بہن اور بھائی  سمیت 5 افرار جاں بحق جبکہ 4 کمسن بہن بھائی سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 کمسن بہن بھائی شدید زخمی ہوئے، بچی اسپتال منتقلی کے دوران جبکہ بڑا بھائی دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن الن خان عباسی نے بتایا کہ متوفی کمسن بچی کی شناخت 6 سالہ گل زادی جبکہ بھائی کی شناخت 12 سالہ عبدالرزاق ولد رضا محمد کے نام سے کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی گھگھر پھاٹک کے رہائشی تھے اور مخالف سمت سے آتے ہوئے ان کی کار سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لیکر کار کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

پورٹ قاسم کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی تھانے منتقل کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ ہاشم ولد سخاوت کے نام سے کی گئی جو ٹریلر کا کلینر تھا اور اپنے ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ، ناردرن بائی پاس افغان کٹ انڈس چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جو کہ کار میں سوار تھا جس کی عمر 28 سال ہے جبکہ حادثہ کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

 پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا خالد عباسی نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ متوفی کی کی شناخت 28 سالہ شفیق احمد کے نام سے کی گئی متوفی اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اپنی رہائش گاہ خادم سولنگی گوٹھ جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے۔

 قیوم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 کمسن بھائی اور بہن زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 15 سالہ توقیر ، 11 سالہ تسکین ،  7 سالہ ابیہ اور 5 حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ قیوم آباد پل اترتے ہوئے ڈیفنس کی جانب جاتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا۔

 دریں اثنا سپرہائی وے دنبہ گوٹھ رمضان چورنگی کے قریب 2 ٹرکوں کے درمیان تصادم میں 7 افراد زخمی  ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اور عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ آصف ولد ولد اظہر حسین ، 28 سالہ حیات ولد ولایت ، 26 سالہ شاہد ولد فقیر محمد ، 30 سالہ رفیق ولد غلام قادر ، 30 سالہ عابد ولد غفور ، 25 سالہ قمر ولد شہباز اور 30 سالہ فیصل ولد مقبول کے نام سے کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب ٹریفک حادثے میں کے نام سے کی گئی جاں بحق ہوگیا موٹر سائیکل نے بتایا کہ بہن بھائی کی شناخت متوفی کی کہ متوفی

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے

کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی