مظفرآباد میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے تقریباً 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں کھدائی میں برآمد کرلی گئیں۔
مظفرآباد میں پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔

مقامی کونسلر محمود بیگ کے مطابق پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی اور اس عمارت میں رہائش پزید کئی طلبہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پرکھدائی کےدوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے لہٰذا کھدائی رکوا دی۔

اُدھر یاسر جوش ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریڈکریسنٹ نے کہا ہے کہ اس مقام پر ریڈ کراس نے بہت سی لاشیں دفنائی تھیں۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو 7.

6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے چند سیکنڈ میں قیامت ڈھا دی۔ 8 اکتوبرکے زلزلےسے آزادکشمیر، خیبرپختونخوا کےبعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ اس زلزلے سے 30لاکھ افراد بےگھر ہوئےتھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔

زلزلے کے باعث دریائےکنہارکےکنارے واقع خوبصورت شہربالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزادکشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے۔

ایک اندازےکے مطابق 12000 طلبا و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلےمیں زندہ درگور ہوئے، 5 لاکھ سے زائدگھر، سیکڑوں کلومیٹرسٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات مکمل تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا مقصد حقیقی اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا کے سامنے پاکستان کی ایک مستند اور فعال آواز کے طور پر ابھرے گا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل بین الاقوامی امور، ثقافت، معیشت اور تجزیے کو ایک منفرد پاکستانی تناظر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اپنی خبریں سب سے پہلے دنیا تک پہنچائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینل کی نشریات Reuters اور AP جیسی معروف وائر سروسز کے ساتھ شراکت داری، عالمی فری لانسرز کے نیٹ ورک اور مقامی رپورٹنگ کو جوڑتے ہوئے ریئل ٹائم، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کریں گی۔ یہ پلیٹ فارم مغربی اور بھارتی اثر زدہ علاقائی میڈیا کے یک طرفہ بیانیے کا توڑ ثابت ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی بڑی خبروں کو پاکستانی زاویے سے پیش کرے گا اور عوامی سفارت کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد