پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لیے فری فار آل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پُرامن رہ نہیں سکتی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا پی ٹی ا ئی کی ہمارے ساتھ کہ مولانا
پڑھیں:
لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-34