Express News:
2025-04-25@11:17:16 GMT

’تم بہت بدشکل ہو‘، رونالڈو کا اپنے ہم شکل سے مکالمہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو  نے  اپنے ہم شکل کو اپنا بدشکل ورژن قرار دے دیا۔

جمعہ کی رات الشباب کے خلاف میچ سے قبل رونالڈو کا ہم شکل النصر فٹبال کلب کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ہم شکل شخص نے فٹبال اسٹار کے جیسا بالوں کا اسٹائل بنوایا ہوا تھا اور پرتگال کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

جلد ہی رونالڈو کی توجہ اس پر گئی اور انہوں نے وارم کے اپ کے دوران اس شخص سے گفتگو کے لیے وقت نکالا۔

40 سالہ اسٹار نے کہا ’برادر، تم بالکل مجھ جیسے نہیں لگتے‘۔

رونالڈو نے ہم شکل سے مذاقاً کہا کہ وہ بہت بدشکل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہم شکل

پڑھیں:

پاکستانی عثمان وزیر کے مکے‘بھارتی باکسر ایک منٹ 41سیکنڈ میں ناک آئوٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو ہلے ہی رائونڈ میں صرف ایک منٹ 41سیکنڈز میں ناک آئوٹ کر دیا۔ یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آئوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔ ورلڈ سائم سٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل دونوں باکسرز کے وزن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا گیا تھا۔ عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت عملی سے بھارتی باکسر پر دبائو ڈالا اور دو طاقتور مکوں کے ذریعے مقابلہ ختم کر دیا۔ بھارتی باکسر ان مکوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور رنگ میں گر پڑا جس کے بعد ریفری نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔ مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔ 25 سالہ عثمان وزیر جو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے ایشین چیمپئن ہیں۔ اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ فائٹ کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت کو پاکستان کے عوام اور مظلوم فلسطینوں کے نام کیا۔ انہوں نے کہا یہ فتح پاکستان کی عظیم قوم کیلئے ہے اور میں اپنے ملک کا نام ہمیشہ سربلند رکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔ عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اْ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہے کہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
  • پاکستانی عثمان وزیر کے مکے‘بھارتی باکسر ایک منٹ 41سیکنڈ میں ناک آئوٹ
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • بھارت: مشہور ٹی وی اسٹار کی 36 سال کی عمر میں خودکشی
  • چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا
  • فلم اسٹار خوشبو خان نے اپنی زندگی کے دکھوں سے پردہ اٹھا دیا