کس بھارتی فلم کے گانے کیلیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔
فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔
فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی جھلکیاں نظر آئیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم سکندر کے آخری نغمے کی شوٹنگ کی تیاریوں کے لیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، جو اپنے بہترین کوریوگرافی کے لیے مشہور ہیں۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے سکندر کے لیے 120 کروڑ بھارتی روپے فیس لی ہے، جبکہ اداکارہ رشمیکا مندانا نے 5 کروڑ بھارتی روپے اور کاجل اگروال نے 3 کروڑ بھارتی روپے فیس لی ہے۔
اس کے علاوہ، فلم میں پرتیک ببر، انجنی دھون، ستیہ راج اور دیگر بھی معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر عیدالفطر 2025 پر 28 مارچ کو ریلیز ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈانسروں کی خدمات حاصل فلم سکندر کے لیے
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔