نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں بارات میں لٹائے جانے والے پیسے لوٹنے کی کوشش کرنے والا 14 سالہ لڑکا بجلی کی تاروں سے چپک کر ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیمانشو نامی لڑکا، جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، بارات میں پیسے لٹتے دیکھ کر انہیں لوٹنے کے لیے ایک مکان کی چھت پر چڑھ گیا۔ بدقسمتی سے چھت پر موجود بجلی کی تاروں سے چھونے کے باعث وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ حادثہ ایک افسوسناک یاد دہانی ہے کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے اور بجلی کی لائنوں کے قریب جانے کے نتیجے میں جان لیوا حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔“

بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • رینجرز نے سرحد پار کرنے والا بی ایس ایف اہلکار حراست میں لے لیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • ’کل والا مکا یاد آگیا‘، وکٹ لینے پر عثمان خان کا عبید شاہ کو دور جانے کا اشارہ
  • 67 ہزار پاکستانی حج سے کیوں محروم رہیں گے؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس