Jang News:
2025-09-18@12:38:53 GMT
گجرات اور نارووال سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ایف آئی اے نے گجرات اور نارووال میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو تھانا ایف آئی اے منتقل کرکے تحقیقات جاری ہیں۔
ایک گرفتار ملزم نے شہری کو موریطانیہ بھجوایا تھا جبکہ دوسرا ملزم 14 سال سے اشتہاری تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔