معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
شیراکوٹ(ویب ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکر پر کار سواروں کی فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اسکے ساتھی پرکارسواروں نے فائرنگ کی ہے۔ سینے اور بازو پر فائرلگنے کے باعث شمشیر بھٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کو سرپر فائرلگا۔ شواہد اکٹھے کر لئے گئے،ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے
مزیدپڑھیں:کار ساز کمپنیوں نےاپنی مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
علامتی فوٹوکورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔