کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با اثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس و دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کیں۔ کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد بلوچ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالکبیر شاکر، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، سابق سینیٹر بزرگ بلوچ رہنماء میر مہیم خان بلوچ، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ایڈوکیٹ خورشید کاکڑ، عالم خان کاکڑ، جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمٰن، مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی رہنماء محمد ادریس مغل، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی سنزر سعید، مرکزی جامع مسجد کے نائب خطیب مفتی احسان الحق حقانی اور الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں امریکہ اور اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج پوری دنیا اسرائیل کا سفاک چہرہ دیکھ چکی ہے۔ حقوق انسانی اور حقوق اطفال و نسواں کہ جھوٹے دعویداروں نے جس طرح غزہ میں معصوم انسانوں خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا۔ اس نے امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قدس کی آزادی کے لئے اپنے جوانوں اور بزرگوں کے خون کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کیا ہے۔ ہم اس موقع پر شہدائے یوم القدس کوئٹہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے تحریک آزادی بیت المقدس کے لئے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کیا۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اور اب ماہ رمضان المبارک کے ہماری ذمہ داری ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جاری رکھ کر فلسطینی عوام کے دکھ درد کو کم کرنے میں مدد کریں۔
کانفرنس میں شریک تمام طبقات نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے دستر خوان کو ایسی تمام کمپنیوں کی مصنوعات سے پاک رکھا جائے جو براہ راست یا بلا واسطہ امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں اور اس مدد سے غزہ و لبنان میں معصوم انسانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام طبقات رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کے مسائل کی جڑ ہے۔ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر ہو یا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو امریکی حکومت ہمیشہ سے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں سرفہرست رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت غزہ میں نسل کشی کے بعد اب غزہ والوں کی سیاسی نسل کشی کرنا چاہتی ہے، لیکن دنیا یہ بات جان لے کہ فلسطین پورے کا پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریہ پر ایمان رکھتے ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ غاصب اسرائیل کے لئے نرم رویہ رکھے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فلسطینی عوام کی مالی، سیاسی و اخلاقی مدد جاری رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کے صوبائی امریکہ اور اسرائیل رمضان المبارک کے کانفرنس سے نے کہا کہ انہوں نے ہیں اور کے لئے
پڑھیں:
عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے سنجاوی میں اتوار کو اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں، وسائل کی کمی ہو تو پیدل بھی عوام تک پہنچوں گا.انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور مسائل سب کے سامنے ہیں مگر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو یقینی بنانا ہے, جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے سنجاوی کو ترقی کے نقشے پر نمایاں کرنے کیلئے فوری طور پر کئی بڑے اعلانات کیے جو علاقے کی صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کو انقلابی تبدیلی دیں گے۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سنجاوی کو 20 بستروں پر مشتمل مثالی طبی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسپتال کو بیکڑ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال بنایا جائے گا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
اس موقع پر اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کی فوری سہولیات کیلئے ہدایات جاری کیں تعلیم کے شعبے میں سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کیلئے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر اور دو بسوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج زیارت میں سنجاوی کے طلبہ کیلئے دو نئے بلاکس اور چار بسوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ زیارت کے 14 غیر فعال اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مکمل طور پر فعال ہوں گے جبکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی جائے تو فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے عوامی مطالبے پر سنجاوی میں چار نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے، بائی پاس اور نشاندہی کردہ 15 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا۔
انہوں نے افسران و اہلکاروں کیلئے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کیا، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیرپا امن کیلئے ضروری ہے لینڈ سیٹلمنٹ کے عمل کا آغاز کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے کہا کہ سنجاوی کیلئے یہ عمل فوری شروع ہوگا جبکہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرنو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سنجیدہ غور جاری ہے ۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
اجتماع سے قبل وزیراعلیٰ نے استحکام پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا وعدہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان ڈمر، پارلیمانی سیکریٹری ولی محمد نورزئی، سردار کوہیار خان ڈومکی اور میر اصغر رند سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔
وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنجاوی پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے پرتپاک استقبال کیا عوام نے وزیراعلیٰ کے اعلانات پر زوردار نعرے بازی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ خوشبو کا ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر یوٹرن، مداح حیران