خطے میں داعش کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، فواد حسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق کا استحکام شامی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اور شام کی سلامتی وہاں کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کے ذریعے حاصل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ فقط شام میں داعش کا مقابلہ کرنے سے یہ ناسور ختم نہیں ہو گا بلکہ اس کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ عراق کا استحکام شامی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اور شام کی سلامتی وہاں کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کے ذریعے حاصل ہو گی۔ انہوں نے داعش سے مقابلے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے پر زور دیا۔ فواد حسین نے کہا کہ داعش کی موجودگی عراق اور علاقائی سلامتی پر منفی اثر چھوڑتی ہے۔ اس وقت خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے مقابلہ ہماری ذمے داری ہے۔ ہمارا بنیادی پیغام شام میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اردن کی میزبانی میں شام کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں کیا۔
اس اجلاس میں اردن، ترکیہ، شام، عراق اور لبنان کے وزرائے خارجہ، دفاع و حساس اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے کہا کہ ہمارا اجلاس تاریخی تھا جس میں ہم نے مختلف مشکلات کے حل کے لئے متعدد طریقوں پر غور کیا۔ بیرونی مداخلت ہماری مشکلات کی سنگینی کا سبب بنتی ہے۔ ان مشکلات کے حل کے لئے ہم سب کو آپس میں تعاون کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے تمام طبقات کو کشیدگی کو چھوڑ کر ایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔ تُرک وزیر خارجہ نے کہا کہ کُرد دہشت گرد گروہ PKK عراق، شام اور ترکیہ کا مشترکہ دشمن ہے۔ اسی اجلاس میں شریک دمشق پر قابض ٹولے کے وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" نے شام سے پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام میں تمام طبقوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان 4 دنوں میں یہ باغی، سینکڑوں علویوں کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔