پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سابق راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کروا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایز کو 2، 2 ارب کی آفر ہوئی تھی، اب پھر سن رہا ہوں ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہورہی ہے جبکہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے 2 ارب چھوڑ دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق راہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک فیصلے پر ٹکتی نہیں، عمران خان کو نامعقول مشورے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نامعقول مشوروں کی وجہ سے غلط فیصلے ہورہے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مایوس ہوا ہوں، میں خود کو تو پی ٹی آئی میں ہی سمجھتا ہوں، جن لوگوں نے پارٹی کو دھوکہ دیا اور پیسے لیے وہ پارٹی میں ہے۔
سابق راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والا فتنہ گروپ پارٹی میں غلط فیصلے کروا رہا ہے، پچھلی دفعہ بھی پی ٹی آئی ایم این ایز کو 2، 2 ارب کی آفر ہوئی تھی، اب پھر سن رہا ہوں ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہورہی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے 2 ارب چھوڑ دیئے تھے، ان کی نشست پر پیسہ لینا میرے لیے حرام ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی اپنے موقف پر ڈٹی رہی تو فارورڈ بلاک بن جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے انقلابی بننے کی توقع غلط ہے، مولانا صاحب اپوزیشن میں ہیں ہی نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ایم این ایز کو شیر افضل مروت غلط فیصلے پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی کی آفر
پڑھیں:
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔
اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی