پیپلز پارٹی نے عوام سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، ذوالفقار بھٹو جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سیلاب کے بعدگھر کا وعدہ پورا نہیں کیا، اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں
پی پی الٹی سمت میں جا رہی ہے پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ہوگئے
پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پنجاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بھٹو جونیئر پورا نہیں نے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔