امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کی صبح وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد اس مشکوک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے سامنے خون سے لتھڑی ہوئی گڑیوں کی بارش

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے ’سیکرٹ سروس‘ کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز مقامی حکام کی جانب سے ایک اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص امریکی شہر انڈیانا سے واشنگٹن کی طرف سفر کر رہا ہے، بعد میں اس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے قریب کھڑی پائی گئی۔

سیکرٹ سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب اہلکاروں نے اس شخص کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو اس نے ایک آتشیں اسلحہ نکالا، جس کے بعد سکرٹ سروس نے مذکورہ شخص پر فائر کھول دیا۔

بعدازاں، زخمی ہونے پر مشکوک شخص کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم، اس کی حالت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس میں دعوت افطار پر آئے دلیر فلسطینی ڈاکٹر نے صدر بائیڈن کو سب کے سامنے کھری کھری سنادی

واشنگٹن پولیس نے کہا کہ اس کے ماہر تفتیش کار اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس امریکی صدر کی رہائش گاہ اور دفتر ہونے کی وجہ سے نہایت سخت سیکیورٹی زون مانا جاتا ہے تاہم ماضی میں کئی دفعہ مسلح یا مشکوک افراد نے اس کا سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وائٹ ہاؤس کے سیکرٹ سروس شخص کو

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس نے کولمبیا یونیورسٹی کیساتھ معاہدے کے بعد دیگر جامعات سے جرمانے مانگ لیے
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
  • وزیراعظم ہاؤس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال
  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • پاکستان کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش
  • ’’صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے‘‘