معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ 

مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ 

انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ 

گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا کہ ان کے پاس کام نہیں ہے۔

اداکار کے مطابق وہ اپنے فیصلوں پر درست تھے کیونکہ وہ اپنے دل کی سنتے تھے۔ سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگوں نے میرے خلاف سازش کی مجھے بدنام کرنا چاہا، وہ مجھے انڈسٹری سے باہر نکالنا چاہتے تھے۔

گووندا نے انکشاف کیا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں بھی کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سے مسلحہ افراد پکڑے گئے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان سب حالات کی وجہ سے میری فطرت میں بڑا بدلاؤ آیا اور میں سوچتا تھا کہ سیاست میں آؤں یا نہیں اور پھر میں نے وہی کیا جو میرے دل کی آواز تھی سیاست کا حصہ بننا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھا کہ

پڑھیں:

سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کو بین الاقوامی نمبر سے موصول ہونے والی مشکوک کالز نے ہلچل مچا دی، جن میں سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، سرینا ہوٹل کے عملے کو ایک بین الاقوامی نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ایک گاڑی (رجسٹریشن نمبر BTJ 718) میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔

کال موصول ہوتے ہی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ پارکنگ ایریا کی مکمل جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔ بی ڈی ٹیم نے احتیاطاً پارکنگ میں موجود تمام گاڑیوں کی تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔

چند منٹ بعد اسی بین الاقوامی نمبر سے ایک اور کال موصول ہوئی، اس بار دھمکی کا نشانہ میریٹ ہوٹل تھا۔ کال کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ ایک اور گاڑی (رجسٹریشن نمبر 4255) میں بم نصب ہے جو میریٹ ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی ہے۔

اس اطلاع پر ایک اور بی ڈی ٹیم فوری طور پر میریٹ ہوٹل روانہ کی گئی۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ رجسٹریشن نمبر کی کوئی گاڑی موقع پر موجود نہیں۔ ٹیم نے احتیاطی طور پر پارکنگ کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک چیز برآمد نہ ہو سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور بین الاقوامی نمبر سے کال کرنے والے کی شناخت اور ارادوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
  • سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بالی وڈ کا وہ نامور اداکار جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور تھا
  • کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف
  • اداکار فیصل رحمان کا حیران کن انکشاف
  • سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے
  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
  • سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا