ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹائیگر شروف

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر

معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر جرمانہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • طاہرہ کشیب کیا سن کر ہنسنے اور رونے لگیں؟ آیوشمان کھرانا نے بتا دیا
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟