ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری میں جہاں بہت سے اداکار مڈل کلاس گھرانوں سے آکر نام کماچکے وہیں ایک لیجنڈ اداکار ایسا بھی تھا جو کسی دور میں مالی تنگی کے باعث مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

ہم بات کررہے ہیں بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان کی جو دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن آج بھی اپنے مداحوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

نامور اداکار قادر خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں کیا، اس دوران انہوں نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلمیں ہمت والا، قلی نمبر 1، آنکھ اور راجہ بابو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا جب کہ اپنے کیرئیر کے دوران بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ، سلمان خان اور گووندا سمیت کئی بڑے اسٹار کے ساتھ اسکرین شیئر کی ۔

قادر خان کی پیدائش اور حالات زندگی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو افغانستان میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا تعلق قندھار سے اور والدہ اقبال بیگم برطانوی ہندوستان سے تھیں، قادر خان کا خاندان مالی تنگی کا سامنا کرنے کے بعد بہتر زندگی کی تلاش میں ممبئی منتقل ہوگیا تھا۔

مالی تنگی کے باعث قادر خان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد قادر خان کی والدہ کی زبردستی دوسری شادی کروادی گئی اور یہیں سے قادر خان کی مشکل زندگی کا آغاز ہوا۔

مالی مسائل
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مرحوم اداکار قادر خان نے اپنے خاندان کو درپیش مالی مسائل کا اعتراف کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قادر خان کے سوتیلے والد ان پر تشدد کیا کرتے تھے حتیٰ کہ انہیں پیسے کمانے کے لیے اکثر 10 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا، والد کے تشدد کا شکار یہ لڑکا مسجد کے آگے بھیک مانگنے پر بھی مجبور تھا۔

کئی میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں کہ قادر خان کا خاندان ہر 3 دن میں صرف ایک بار کھانا کھا سکتا تھا اور باقی دن بھوکے گزارتےتھے۔

قادر خان کی والدہ نے انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے اور زندگی میں ایک بڑ اآدمی بننے کی طرف مائل کیا، قادر خان تعلیم حاصل کرنے کے بعد سول انجینئر بن گئے، انہوں نے بائیکلہ کے ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ میں بطور سول انجینئر بھی پڑھایا۔

بتایا جاتا ہے کہ قادر خان ہمیشہ سے تھیٹر میں دلچسپی رکھتے تھے، ایک ڈرامے میں میں قادر خان کی پرفارمنس سے متاثر ہوکر اداکار دلیپ کمار نے انہیں اپنی اگلی فلم سگینہ اور بیراگ کے لیے سائن کر لیا اور یہی سے قادر خان کا بالی وڈ میں کامیڈین کے کیرئیر کا آغاز ہوا۔

قادر خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں مجموعی طور پر 400 فلموں میں کام کیا جب کہ ان کی آخری بڑی فلم’محبوبہ‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ قادر خان 2019 میں کینیڈا میں انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں:’ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے، چیٹ جی پی ٹی نے مرض کی تشخیص کر کے زندگی بچا لی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قادر خان کی بالی وڈ

پڑھیں:

دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) تھرواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب دبئی سے آئی ایک خاتون نے کسٹمز حکام سے تکرار کے بعد اپنے زیورات ان پر پھینک دیے۔ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم سے بتایا جا رہا ہے اور وہ ایمریٹس کی پرواز سے واپس لوٹی تھیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون اپنے ساتھ تقریباً 120 گرام (10 تولہ) سونے کے زیورات لے کر آئی تھیں جن پر حکام نے 36 فیصد کسٹم ڈیوٹی یعنی تقریباً دو لاکھ روپے سے زائد رقم کا مطالبہ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ زیورات ان کی ذاتی ملکیت ہیں اور انہوں نے انہیں بیرونِ ملک قیام کے دوران پہنا تھا اس لیے ان پر ڈیوٹی نہیں لگتی ۔ تاہم کسٹم حکام نے وضاحت کی کہ جب تک اس بات کا ثبوت نہ ہو کہ زیورات پہلے ہی انڈیا سے لے جائے گئے تھے، انہیں درآمدی مال شمار کیا جائے گا اور اس پر مکمل ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

تنازع شدت اختیار کر گیا اور خاتون نے غصے میں آ کر اپنے بیگ اور زیورات کسٹمز کاؤنٹر پر پھینک دیے اور ٹرمینل سے باہر چلی گئیں۔ صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے کسٹمز نے فوری طور پر سی آئی ایس ایف کو مطلع کر دیا۔ کچھ دیر بعد خاتون اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ واپس آئیں اور دوبارہ بات چیت شروع ہوئی۔ خاتون کے اہلِ خانہ کی جذباتی اپیلوں اور بحث و تکرار کے باوجود حکام نے واضح کر دیا کہ ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر زیورات واپس نہیں کیے جا سکتے۔ البتہ یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اگر خاتون دوبارہ بیرونِ ملک سفر کریں تو وہ یہ زیورات لے جا سکتی ہیں۔

آخرکار طویل گفت و شنید کے بعد خاتون نے کسٹم حکام کی شرائط مان لیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئیں۔ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا خاتون کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر

متعلقہ مضامین

  • اکشے کمار کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟ اداکار کا انکشاف
  • اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • سینئر اداکار فردوس جمال کواہم اعزاز حاصل ہو گیا
  • کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
  • قادر خان کی زندگی کا وہ دردناک پہلو جب وہ مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے
  • سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے، دیگر جرائم پر 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ