نارووال: تراویح پڑھتے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ متنازع ویگن اڈہ سیل ہے، فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی اور اب ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔