امریکا میں چھوٹا نجی طیارہ کار پارکنگ سائٹ پر گر کر تباہ، تمام زخمی مسافر ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
امریکی نیوز آؤٹ لیٹ سی این این کے مطابق مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاؤن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا، اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پارکنگ میں گرنے سے تقریباً ایک درجن کاروں کو نقصان پہنچا ہے، ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی عمارت کو کوئی ساختی نقصان نہیں پہنچا اور زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
جائے وقوعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کا ملبہ شعلوں اور سیاہ دھوئیں کی لپیٹ میں ہے، اسکاٹ لٹل کے مطابق آگ پر پانی کی وافر مقدار کا استعمال کرتے ہوئے قابو پا لیا گیا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کرے گی، جو جنوری میں فضائی حادثے اور ملک بھر میں متعدد طیاروں کے حادثات کے بعد پیش آیا ہے۔
فلاڈیلفیا میں 31 جنوری کو ایک طبی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں تمام 6 مسافر اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ وہ بھی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے اور حادثے کے مقام پر ایف اے اے کے تفتیش کاروں کی طرف سے جمع کردہ دستاویزات اور ابتدائی جانچ کا جائزہ لے گا۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ ریڈیو گفتگو میں پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہوا تھا، کنٹرولر نے پائلٹ کو حادثے سے چند لمحے پہلے ’کھینچنے‘ کی ہدایت کی۔
فلائٹ اویئر کے مطابق طیارے کو لنکاسٹر ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا، جو جائے حادثہ کے شمال میں واقع ہے اور اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی جانب جا رہا تھا۔
پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریاست پنسلوانیا کی پولیس مقامی فرسٹ رسپانڈرز کی مدد کر رہی ہے، دولت مشترکہ کے تمام وسائل دستیاب ہیں کیونکہ ردعمل جاری ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔
برائن پیکن نے سی این این کو بتایا کہ ’یہ بہت اونچائی پر تھا لیکن پھر یہ بائیں طرف گرنے لگا، اور اچانک اس نے بائیں طرف مڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگا دی۔‘
برائن پیپکن نے بتایا کہ وہ ریٹائرمنٹ سینٹر کی پارکنگ کی طرف بھاگے، جہاں انہوں نے طیارے کے کاک پٹ کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا، ایسا محسوس ہوا، جیسے 500 ڈگری پر تندور کھول دیا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے مقام پر بہت گرمی تھی، میں قریب آ رہا تھا، خدا سے دعا کر رہا تھا کہ کچھ بھی نہ پھٹے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ گر کر تباہ کے مطابق
پڑھیں:
خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارے تباہ کرنے کے تاخیری دعوے جتنے غیر حقیقی ہیں، اتنے ہی بے موقع ہیں بھارتی سیاست دانوں کی کوتاہ اندیشی سے ہونے والی ناکامی چھپانے کیلئے سینئر بھارتی فوجی افسران کو سامنے لایا جا رہا ہے، 3ماہ تک بھارت سے ایسے کوئی دعوے سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر عالمی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں، آزاد ذرائع نے تسلیم کیا کہ رافیل سمیت بھارت کے کئی طیارے تباہ ہوئے، شواہد میں عالمی رہنماؤں، سینئر بھارتی سیاست دانوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے موجود ہیں ایک بھی پاکستانی طیارہ بھارتی حملے میں نشانہ یا تباہ نہیں ہوا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام تباہ کیا، پاکستان نے بھارت کے بغیر پائلٹ طیارے، فضائی گاڑیاں اور کئی بھارتی فضائی اڈوں کو ناکارہ بنا دیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی مسلح افواج کے جانی و مالی نقصانات بھی کہیں زیادہ تھے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اگر سچائی پر شک ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کے ریکارڈ آزادانہ جانچ کیلئے پیش کریں، ہمیں یقین ہے کہ اس سے وہ حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی، جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے، جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں۔