کوہاٹ؛ تانڈہ ڈیم میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آای، جس میں 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفی اور زاہد الرحمن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کےسپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہل
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔