تیسرا بچہ پیدا کریں ، 50 ہزار انعام پائیں ، وزیراعلیٰ آندھراپردیش کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آندھرا پردیش(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے تناظر میں، وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی، اسے ایک گائے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ انعام دیں گے۔
ریاستی اسمبلی کے رکن کی یہ پیشکش انڈیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹی ڈی پی کے رہنما اور کارکن اسے ری پوسٹ کر رہے ہیں۔تلگودیشم قائدین کے مطابق ان کی پیشکش کو خواتین نے انقلابی قرار دیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی نے بھی اس اعلان پر رکن اسمبلی کی تعریف کی ہے۔
کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ اعلان سنیچر کو وجیا نگرم کے راجیو سپورٹس کمپاؤنڈ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹنگ میں کیا۔آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی نے سنیچر کو اعلان کیا کہ تمام خواتین ملازمین کو بچے کی پیدائش کے وقت زچگی کی چھٹی دی جائے گی، چاہے ان کے بچے کتنے بھی ہوں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔